من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 4. باب في وَقْتِ أَذَانِ الْفَجْرِ: فجر کی اذان کا وقت
سالم نے اپنے والد (عبداللہ بن عمر) سے روایت کیا وہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال تو رات میں اذان دیتے ہیں، اس لئے تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ام مکتوم کے بیٹے اذان دیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1226]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 617]، [مسلم 1092]، [أبويعلی 5432]، [ابن حبان 3469]، [الحميدي 623] وغيرهم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے، بلال اور ام مکتوم کے بیٹے، چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال تو رات رہتے ہوئے اذان دیتے ہیں، سو تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم کی اذان سنو۔“ قاسم نے کہا: ان دونوں کی اذانوں میں اتنا وقفہ تھا کہ ایک اترتے اور دوسرے (اذان کے لئے) چڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «حديث ابن عمر متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1227]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 622]، [مسلم 1092/38] و [صحيح ابن حبان 3473] وضاحت:
(تشریح احادیث 1223 سے 1224) عہدِ رسالت میں دستور تھا کہ سحری یا تہجد کی اذان سیدنا بلال رضی اللہ عنہ دیا کرتے تھے اور فجر کی اذان سیدنا عبداللہ ابن اُم مکتوم رضی اللہ عنہ دیتے تھے۔ عہدِ خلافت میں بھی یہی دستور رہا اور آج تک چلا آ رہا ہے، لہٰذا یہ سحری اور تہجد کی اذان کا واضح ثبوت ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: حديث ابن عمر متفق عليه
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.