من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 16. باب وَقْتِ الْمَغْرِبِ: مغرب کی نماز کا وقت
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز سورج غروب ہوتے وقت پڑھتے تھے جب سورج کا اوپری کنارہ غروب ہو جاتا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1245]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھے: [بخاري 561]، [مسلم 636، نحوه] و [أبوداؤد 417، مثله] و [ترمذي 164] و [ابن ماجه 688] و [ابن حبان 1523] وضاحت:
(تشریح حدیث 1242) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مغرب کی نماز غروبِ آفتاب کے بعد فوراً پڑھ لینی چاہے، یہ ہی مغرب کی نماز کا اوّل وقت ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.