من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 177. باب قَتْلِ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ في الصَّلاَةِ: نماز میں سانپ بچھو مار ڈالنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں دو کالی چیزوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا، راوی الحدیث یحییٰ بن سعید نے کہا: «أسودان» سے مراد: سانپ اور بچھو ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1545]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 921]، [ترمذي 390]، [نسائي 1201]، [ابن ماجه 1245]، [ابن حبان 2351] وضاحت:
(تشریح حدیث 1542) دو کالوں کو نماز میں بھی مار ڈالنے کا حکم اس لئے دیا کہ کالا سانپ اور کالا بچھو زیا دہ زہر والا ہوتا ہے۔ ان کا مارنا بہت ضروری ہے ورنہ ایذا پہنچائے گا، اس لئے قتل الموذی قبل الايذاء، نیز یہ کہ سانپ اور بچھو کے مارنے سے نماز نہیں ٹوٹتی بشرطیکہ اور کوئی فعل ایسا نہ کرے جو نماز کو باطل کردے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.