من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 169. باب مَنْ قَرَأَ الآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ: سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھے گا تو وہ اس کو کافی ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1528]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5008]، [مسلم 807]، [أبوداؤد 1397]، [ترمذي 2881]، [ابن ماجه 1369]، [ابن حبان 781، 2575]، [الحميدي 457] وضاحت:
(تشریح حدیث 1525) یعنی ہر رنج اور برائی سے یہ دو آیتیں اسے کافی ہوں گی، اور بعض نے کہا تہجد اور شب بیداری سے کافی ہوں گی، کیونکہ بہت اہم دعائیں ہیں، اگر اللہ تعالیٰ قبول فرما لے تو بہت کافی ہیں، اس سے ان آیات کی فضیلت معلوم ہوئی۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 56/9] ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.