من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 199. باب الْقُعُودِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ: دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر دو خطبے دیتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1599]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 920، 928]، [مسلم 861]، [ابوداؤد 1092]، [ترمذي 506]، [نسائي 1415]، [ابن ماجه 1103]، [أحمد 98/2]، [ابن حبان 2802] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دو خطبے پڑھا کرتے تھے اور ان کے بیچ میں بیٹھتے تھے اور خطبے کے دوران قرآن پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1600]»
اس روایت کی سند قوی اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 862]، [أبوداؤد 1094]، [نسائي 1419]، [ابن ماجه 1106]، [أبويعلی 2621، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح احادیث 1596 سے 1598) ان احادیث سے کھڑے ہو کر خطبہ دینا ثابت ہوا، اور یہ ایک امر مسلم ہے جیسا کہ ”وترکوک قائما“ سے ثابت ہوتا ہے۔ نیز اس حدیث سے خطبہ کے اجزاء معلوم ہوئے کہ خطبہ قرآن و حدیث اور عام نصیحت پر مشتمل ہونا چاہیے، حمد و ثنا اور درود و دعا بھی خطبے کے اجزاءِ ضروریہ میں سے ہیں جو دیگر احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.