من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 50. باب في فَضْلِ الصَّفِّ الأَوَّلِ: پہلی صف کی فضیلت کا بیان
سیدنا عرباض بن ساريۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی صف کے لئے تین بار مغفرت کی دعا کرتے تھے اور دوسری صف والوں کے لئے ایک بار مغفرت طلب کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لإنقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 1300]»
اس سند میں خالد بن معدان کا لقاء عرباض بن ساریہ سے ثابت نہیں اس لئے ضعیف ہے، لیکن یہ حدیث [نسائي 819] اور [ابن ماجه 996] میں خالد بن معدان عن جبیر بن نفیر عن العرباض سے صحیح سند سے مروی ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں آ رہا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لإنقطاعه
سیدنا عرباض بن ساريۃ رضی اللہ عنہ نے (دوسری سند سے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1301]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اوپرتخریج گذرچکی ہے۔ وضاحت:
(تشریح احادیث 1298 سے 1300) ان دونوں حدیثوں سے پہلی صف میں نماز پڑھنے کی فضیلت معلوم ہوئی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.