من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 133. باب فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ في الظُّلَمِ: تاریکی و اندھیرے میں (نماز کے لئے) مسجدوں کی طرف جانے کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کے اندھیرے میں نماز کی غرض سے نکلے الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کو نور عطا فرمائے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد والحديث يصح بشواهده، [مكتبه الشامله نمبر: 1462]»
یہ روایت حسن اور شواہد کے پیشِ نظر حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 2046]، [موارد الظمآن 422]، [مجمع الزوائد 2109] وضاحت:
(تشریح حدیث 1459) اس حدیث سے رات کی تاریکی میں نماز کے لئے جانے کی فضیلت ثابت ہوئی، ایسے آدمی کے لئے قیامت کے دن نور ہی نور ہوگا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد والحديث يصح بشواهده
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.