من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 150. باب في أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ في أَوَّلِ النَّهَارِ: دن کے شروع میں چار رکعت نماز کا بیان
نعیم بن ہمار غطفانی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: اے آدم کے بیٹے! دن کے شروع میں میرے لئے چار رکعت نماز پڑھ لے، دن کے آخر تک میں تیرے لئے کافی ہوں گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1492]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1289]، [ابن حبان 2533]، [موارد الظمآن 634] وضاحت:
(تشریح حدیث 1489) یہ چار رکعت دو دو رکعت کر کے پڑھی جائیں اور یہ اشراق کی نماز ہے جو آفتاب کے ایک یا دو نیزے بلند ہونے پر دن کے شروع میں پڑھی جاتی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.