فیچرز

الحمدللہ موسۃ القرآن والحدیث ابن منیر سوفٹ وئیر ورژن 4.4.0.1 پیش کیا جا رہا ہے ۔ ہم سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ٹیم میں شمولیت رکھنے والے تمام بھائیوں، بہنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی بھی طرز سوفٹ وئیر مکمل کرنے میں تعاون کیا۔ اللہ تعالی ہم سب کو بہترین جزاء خیر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
اس ورژن میں درج ذیل کتب شامل کی گئی ہیں:
❀ موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم
❀ صحیفہ ہمام بن منبہ
❀ شمائل ترمذی
❀ سلسلہ احادیث صحیحہ
❀ مختصر صحیح بخاری
❀ مختصر صحیح مسلم
❀ بلوغ المرام
❀ مسند عبدالرحمن بن عوف
❀ مسند اسحاق بن راہویہ
❀ الادب المفرد
❀ سنن دارمی
❀ مختصر حصن المسلم
❀ معجم صغیر للطبرانی
سلسلہ احادیث صحیحہ البانی احکامات پر سرچ پہلی مرتبہ پیش کی گئی ہے۔ حدیث کے طلباء اس سے اس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اگر وہ دیکھنا چاہیں کہ الشیخ البانی رحمہ اللہ ایک راوی پر سلسلہ احادیث صحیحہ میں میں ایک سے زائد جگہ کیا کیا ارشاد فرمایا ہے تو یہ سرچ سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت عربی میں ہے۔ سلسلہ احادیث صحیحہ کاملہ احکامات میں تلاش
صحیح مسلم عربی اردو الفاظ سرچ شامل کر دی گئی ہے۔ سنن الاربعہ میں شیخ زبیر علی زئی کے احکامات یونی کوڈ میں پیش کیے گئے ہیں۔

سوفٹ وئیر ورژن 3.4.2.2 میں شامل کتب :
قرآن پاک
قرآن پاک کا عربی متن اور اردو ترجمہ تنزیل ڈاٹ نیٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔ http://tanzil.net
کتاب: تفسير ابن كثير
تالیف: الحافظ أبو الفداء إسماعيل بن عمر بن كثير رحمہ اللہ
اردو ترجمہ: خطيب الهند مولانا محمد جونا گڑھي رحمہ اللہ

کتاب: صحيح البخاري «الجامع المسند الصحيح المختصر من أمور رسول الله صلى الله عليه وسلم وسننه وأيامه»
تالیف: محمد بن إسماعيل بن إبراهيم بن المغيرة البخاري رحمہ اللہ
اردو ترجمہ: مولانا محمد داؤد راز رحمہ اللہ
انگلش ترجمہ: محمد محسن خان حفظ اللہ

کتاب: صحيح مسلم «المسند الصحيح المختصر من السنن بنقل العدل عن العدل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم»
تالیف: مسلم بن الحجاج بن مسلم القشيرى النيسابوري، أبو الحسين حافظ، رحمہ اللہ

کتاب: سنن أبي داود
تالیف: سليمان بن الأشعث بن إسحاق بن بشير الأزدي السجستاني، أبو داود رحمہ اللہ

کتاب: سنن ابن ماجہ
تالیف: امام ابوعبداللہ محمد بن يزيد ابن ماجہ القزويني رحمہ اللہ

کتاب: سنن النسائي (سنن النسائى الصغرى)
تالیف: امام أبو عبد الرحمن أحمد بن شعيب بن علي الخراساني، النسائي رحمہ اللہ

کتاب: سنن الترمذي
تالیف: امام أبو عيسى محمد بن عيسى بن سورة الترمذي رحمہ اللہ

اردو ترجمہ : سنن ابی داود، سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ترمذی مجلس علمی دار الدعوۃ (نئی دہلی)
اردو ترجمہ زیر نگرانی از : ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی حفظ اللہ ، استاذ حدیث جامعہ امام محمد بن سعود الاسلامیہ ریاض
سنن الاربعہ پر احکام : سنن الاربعہ الشیخ البانی رحمہ اللہ کے احکام کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
سنن الاربعہ پر الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے احکام بھی انوار الصحیفہ سے پیش کئے گئے، صرف ان احادیث پر جو ان کے نزدیک ضعیف ہیں۔ جن احادیث کے ساتھ الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے احکام نہیں ہیں ان کو صحیح یا حسن سمجھا جائے، تاہم اگلے ورژن میں ہم تمام احادیث پر احکام پیش کر دیں گے ان شاء اللہ
صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داود، سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی، سنن ترمذی ٹیکسٹ پروف ریڈنگ: ابوطلحہ عبدالوحید بابر حفظ اللہ
صحیح مسلم ٹیکسٹ پروف ریڈنگ: مظاہر امیر حفظ اللہ
سوفٹ وئیر ڈیولپر: ابوطلحہ عبدالوحید بابر حفظ اللہ
سوفٹ وئیر ورژن: 4.2.2.2a

ہم مکتبہ اسلامیہ کے ایم ڈی جناب محترم محمد سرور عاصم صاحب کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے مکتبہ کی شائع کردہ صحیح مسلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔ صحیح مسلم کی پروف ریڈنگ میں محترم مظاہر امیر بھائی نے بھی حصہ لیا۔
اللہ تعالی محترم سید شاہ نواز حسن بھائی (سیکریٹری نشرواشاعت الاحسان ویلفیئر فائونڈیشن اسلام آباد) جنہوں نے صحیح بخاری کا یونیکوڈ مہیا کیا اور محترم محمد آصف مغل بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے سنن الاربعہ کی یونیکوڈ فائلز مہیا کیں۔ آمین۔
کسی بھائی یا بہن کو اس میں کوئی غلطی (ٹائپنگ مسٹیک یا کچھ مواد رہ گیا ہو) نظر آئے تو برائے مہربانی مطلع کریں تاکہ تصحیح کی جا سکے۔

سوفٹ وئیر فیچرز
ورژن 4.2.2.2a میں ان سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
1. مکمل کتاب تین مختلف انداز سے پڑھ سکتے ہیں۔
2. حدیث ٹیکسٹ تشکیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
3. حدیث نمبر کے ذریعے حدیث تلاش کر سکتے ہیں۔
4. عربی لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
    نیز حدیث مبارکہ میں عربی سٹیمنگ سرچ بھی کی جا سکتی ہے۔
5. اردو لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
     نیز حدیث مبارکہ میں اردو سٹیمنگ سرچ بھی کی جا سکتی ہے۔
6. انگلش لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر صحیح بخاری اور سنن ابی داود میں حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
     نیز حدیث مبارکہ میں انگلش سٹیمنگ سرچ بھی کی جا سکتی ہے۔
7. ابواب میں اردو، عربیک لفظ، الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
8. صحیح بخاری اور سنن ابی داود میں ابواب میں انگلش سرچ کی سہولت دی گئی ہے۔
9. ورچول کی بورڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
10. حدیث مبارکہ کے صفحات کا پرنٹ لے سکتے ہیں۔
11. حدیث مبارکہ کے صفحات کی پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔
12. اطرافہ حدیث پیش کیا گیا ہے۔ جس میں درج ذیل کتب شامل ہیں

۱۔ صحیح بخاری

۲۔ صحیح مسلم

۳۔ سنن ابودائود

۴۔ سنن ابن ماجہ

۵۔ جامع ترمذی

۶۔ سنن النسائی الصغری

۷۔ سنن الکبری للنسائی

۸۔ سنن دارقطنی

۹۔ سنن دارمی

۱۰۔ صحیح ابن حبان

۱۱۔ صحیح ابن خزیمہ

۱۲۔ صحیفہ ھمام بن منبہ

۱۳۔ موطا امام مالک

۱۴۔ مسند احمد

۱۵۔ مستدرک حاکم

13. تخریج حدیث پیش کی گئی ہے، تخریج حدیث میں صرف حدیث نمبر ہی نہیں بلکہ اب حدیث کا مختصر متن بھی پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ حدیث میں یہ یہ متن آ رہا ہے۔ جو بھائی، بہنیں تحقیق کرنا چاہتے ہوں ان کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ تخریج میں درج ذیل احادیث کتب سے احادیث پیش کی گئی ہیں۔
14. کسی بھی ٹیکسٹ کو آپ کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ خصوصاً عربی ٹیکسٹ کو پیسٹ کرنے کے لیے آپ کو پہلے اسے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کرنا ہو گا پھر وہاں سے ورڈ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔ تاکہ راوی نام پر جو لنک لگا ہے وہ ختم ہو جائے۔
15. حدیث اردو ترجمہ میں آنے والے تمام عربی الفاظ کو الگ عربی فونٹ اور کلر دیا گیا ہے۔ تاکہ پڑھنے میں سہولت رہے۔
16. جن الفاظ کے درمیان سپیس تھا انہیں اکٹھا کیا گیا ہے۔
17. مکمل کتاب کے تمام اردو الفاظ کو سرچ انج کے حوالے سے درست کیا گیا ہے، جو لفظ دوسرے لفظ سے جڑے ہوئے تھے ان کو الگ کیا گیا۔
18. حدیث اردو ٹیکسٹ میں کچھ جگہ پر جہاں وضاحت کی ضرورت تھی۔ مختصر وضاحت پیش کی گئی ہے۔
19. حدیث عربی ٹیکسٹ میں تمام رواۃ الحدیث کے ناموں پر لنک لگایا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے آپ اس راوی کی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
20. تمام رواۃ الحدیث کی الگ سے فہرست حروف تہجی کے لحاظ سے پیش کی گئی ہے۔ کسی بھی راوی کی روایت کردہ تمام احادیث دیکھی جا سکتی ہیں۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.