من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 7. باب التَّرْجِيعِ في الأَذَانِ: اذان میں ترجیع کا بیان
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقریباً بیس آدمیوں سے اذان کے لئے کہا، سو انہوں نے آذان دی لیکن آپ کو ابومحذورہ کی آواز پسند آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان سکھائی۔ «الله أكبر الله أكبر، الله أكبر الله أكبر، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله، أشهد أن محمدا رسول الله، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله، أشهد أن محمدا رسول الله، حي على الصلاة، حي على الصلاة، حي على الفلاح، حي على الفلاح، الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله» اور اقامت دو دو بار۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1232]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 379]، [أبوداؤد 500]، [ترمذي 191]، [نسائي 628]، [ابن ماجه 708]، [ابن حبان 1680]، [موارد الظمآن 288] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ابومحذورہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان کے 19 کلمات اور اقامت کے 17 کلمات سکھائے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1233]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 502]، [ترمذي 192]، [نسائي 629]، [ابن ماجه 708] وضاحت:
(تشریح احادیث 1229 سے 1231) پہلی حدیث میں اذان کے کلمات 19 ہیں، جس میں شہادتین کے کلمات چار چار بار ہیں اور یہ ہی ترجیع ہے، یعنی شہادتین کے دونوں کلمات پہلے آہستہ آواز سے دو دو مرتبہ کہے بعد میں بآوازِ بلند پھر دو دو مرتبہ شہادتین کو دہرائے۔ یہ روایت صحیح ہے اور اس طرح ترجیع کے ساتھ اذان دینا امام مالک، امام شافعی رحمہما اللہ اور جمہور علماء کے نزدیک مشروع ہے، اور اس روایت میں اقامت کے الفاظ بلا ترجیع اذان کی طرح دو دو بار کہنا بھی ثابت ہے اور یہ فعل منکر نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.