من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 82. باب الرُّخْصَةِ في السُّجُودِ عَلَى الثَّوْبِ في الْحَرِّ وَالْبَرْدِ: گرمی و سردی میں کپڑے پر سجدہ کرنے کی رخصت کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شدید گرمی میں نماز پڑھتے تھے، اور جب ہم میں سے کوئی اپنی پیشانی زمین پر نہ جما پاتا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر نماز پڑھ لیتا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1376]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 385]، [مسلم 620]، [أبوداؤد 660]، [ترمذي 584]، [نسائي 1115]، [ابن ماجه 1032]، [أبويعلی 4152]، [ابن حبان 2354] وضاحت:
(تشریح حدیث 1373) اس سے معلوم ہوا: جائے نماز، چادر یا قالین پر نماز پڑھنے اور سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.