من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 118. باب النَّهْيِ عَنِ اسْتِنْشَادِ الضَّالَّةِ في الْمَسْجِدِ وَالشِّرَى وَالْبَيْعِ: گم شدہ چیز کی مسجد میں تلاش و اعلان اور خرید و فروخت کی ممانعت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو: الله تمہاری تجارت میں نفع نہ بخشے، اور جب کسی کو گم شدہ چیز ڈھونڈتے اور مسجد میں اس کا اعلان کرتے دیکھو تو کہو: الله کرے تیری چیز نہ ملے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1441]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 568]، [أبوداؤد 473]، [ابن ماجه 768]، [ابن حبان 1650]، [موارد الظمآن 313] وضاحت:
(تشریح حدیث 1438) مسلم شریف کی روایت میں ہے: مسجدیں اس لئے نہیں بنائی جاتی ہیں کہ اس میں خرید و فروخت یا گم شده چیزیں تلاش کی جائیں۔ معلوم ہوا کہ مسجد میں یہ افعال و اعمال درست نہیں ہیں اور جو شخص ایسا اعلان کرے تو اس کے لئے بددعا کے طور پر مذکورہ الفاظ کہنا جائز ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.