من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 69. باب مَا يُقَالُ في الرُّكُوعِ: رکوع میں کیا کہنا چاہئے
سیدنا عقبۃ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت «﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ﴾» نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”یہ رکوع میں کہا کرو“، پھر جب «﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾» نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1344]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 869]، [ابن ماجه 887]، [أبويعلی 1738]، [ابن حبان 1898] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں «سجان ربي العظيم» اور سجدے میں «سبحان ربي الاعلي» کہتے تھے، اور آیت رحمت سے گزرتے تو ٹھہر جاتے اور رحمت کی دعا کرتے، اور آیت عذاب پڑھتے تو پناہ طلب کرتے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1345]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 772]، [أبوداؤد 871]، [ترمذي 262]، [نسائي 1007]، [ابن ماجه 897]، [ابن حبان 1897] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.