من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 35. باب قَبْضِ الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ في الصَّلاَةِ: نماز میں داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ کے پکڑنے کا بیان
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنا دایاں ہاتھ بائیں پر رکھتے تھے گٹے پر ( «رُسغ» پہنچے اور کلائی کے جوڑ کو کہتے ہیں)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1277]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [نسائي 888]، نیز اسی طرح یہ روایت [مسلم 401] اور [ابن ماجه 801] میں بھی موجود ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 1805]، [موارد الظمآن 447] وضاحت:
(تشریح حدیث 1274) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قیام کی حالت میں اسی طرح دایاں ہاتھ کو بایاں پر رکھنا چاہئے، نسائی کی روایت میں قبض کا لفظ ہے یعنی دایاں ہاتھ سے بایاں ہاتھ کو پکڑتے تھے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.