من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 193. باب في وَقْتِ الْجُمُعَةِ: جمعہ کے وقت کا بیان
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھتے، پھر واپس ہوتے تو بنوغنم کے قلعہ کے سائے تلے جانے میں جلدی کرتے جو ہمارے قدموں کے برابر ہوتا۔
تخریج الحدیث: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 1586]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، لیکن دوسری آنے والی حدیث اس کی شاہد ہے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [الطيالسي 672]، [بيهقي 191/3]، [مسند أحمد 164/1، 167]، [أبويعلی 680]، [مجمع الزوائد 3137] وضاحت:
(تشریح حدیث 1583) یعنی سایہ زیادہ طویل نہ ہوتا تھا، اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اوّل وقت میں جمعہ پڑھتے تھے۔ آج عصر کے وقت تک نمازِ جمعہ کو مؤخر کیا جا تا ہے جو قطعاً اسوۂ حسنہ یا سنّت کی پیروی نہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده منقطع
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس ہوتے تو دیواروں کا سایا اتنا نہیں ہوتا تھا کہ ہم اس میں ٹھہر سکیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1587]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4168]، [مسلم 860]، [أبوداؤد 1085]، [ابن ماجه 1100]، [ابن حبان 1151، 1512]، [دارقطني 18/2] وضاحت:
(تشریح حدیث 1584) اس صحیح متفق علیہ حدیث سے جمعہ کی نماز اوّل وقت میں پڑھنے کا واضح ثبوت ملا۔ سعودی عرب میں اسی پر عمل ہے۔ اور ساری مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کسی مسجد میں بارہ بجے، کسی میں ایک بجے، اور کسی مسجد میں دو اور تین بجے تک جمعہ کی نماز ہوتی رہے۔ الله تعالیٰ لوگوں کو سمجھ دے، آمین۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.