من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 67. باب كَرَاهِيَةِ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّمَاءِ في الصَّلاَةِ: نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی کراہت کا بیان
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، لوگوں کو نماز میں آسمان کی طرف نظریں اٹھائے دیکھا تو فرمایا: ”تم اس سے باز آ جاؤ ورنہ تمہاری آنکھوں سے بنائی جاتی رہے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1339]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 428]، [أبوداؤد 912]، [نسائي 1183]، [ابن ماجه 1045] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے جو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہایت سختی سے روکا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس حرکت سے باز آ جاؤ گے ورنہ اللہ تعالیٰ تمہاری بینائی اچک لے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه، [مكتبه الشامله نمبر: 1340]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 750]، [أبوداؤد 905]، [نسائي 1192]، [ابن ماجه 1044]، [أبويعلی 2918]، [ابن حبان 2284] وضاحت:
(تشریح احادیث 1336 سے 1338) اس حدیث میں نماز کے دوران آسمان کی طرف نظر اٹھانے پر سخت ترین وعید ہے اور وہ یہ کہ ہو سکتا ہے کہ الله تعالیٰ ان کی بینائی ختم کر دے، اس لئے نماز میں اس سے بچنا چاہئے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.