من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 211. باب الْقِرَاءَةِ في الْوِتْرِ: وتر کی قرأت کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر پڑھتے، پہلی رکعت میں «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» دوسری رکعت میں «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» اور تیسری رکعت میں «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1630]»
اس حدیث کی تخریج (1625)، میں گذر چکی ہے۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 1627) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر میں مذکورہ بالا سورتیں: الاعلیٰ، الکافرون، الاخلاص پڑھتے تھے، جو سنّت ہے، کبھی کبھار دوسری سورتیں بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.