من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 138. باب النَّهْيِ عَنْ الاِخْتِصَارِ في الصَّلاَةِ: نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمر پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1468]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1220]، [مسلم 545]، [أبوداؤد 947]، [ترمذي 383]، [نسائي 889]، [أبويعلی 6043]، [ابن حبان 2285] وضاحت:
(تشریح حدیث 1465) خصر کوکھ پر ہاتھ رکھنے کو کہتے ہیں جس کی نماز میں ممانعت ہے کیونکہ یہ تکبر کی علامت ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ دوزخی اسی طرح راحت لیں گے، یا ابلیس اسی حالت میں آسمان سے اتارا گیا، یا یہ کہ یہود ایسا کرتے ہیں۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.