من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 95. باب التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ: نماز میں بھول چوک ہونے پر مردوں کے تسبیح کہنے اور عورتوں کی تصفیق کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کے لئے تسبیح اور عورتوں کے لئے تصفيق ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1403]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1203]، [مسلم 422]، [أبوداؤد 939]، [نسائي 1206]، [ابن ماجه 1034]، [أبويعلی 5955]، [ابن حبان 2262]، [الحميدي 978] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز میں تم کو کوئی واقعہ پیش آ جائے (بھول چوک ہو جائے) تو مرد «سبحان الله» کہیں اور عورتیں ہاتھ پر ہاتھ ماریں (تالی کی طرح ہاتھ پر ہاتھ مار کر آ گاہ کریں)۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1404]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 684]، [مسلم 421]، [أبوداؤد 940]، [نسائي 783]، [ابن ماجه 1035]، [أبويعلی 7512]، [ابن حبان 2660]، [الحميدي 596] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
اس سند سے بھی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (مذکورہ بالا روایت) کے مثل حدیث روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1405]»
اوپر اس کے حوالے گذر چکے ہیں، اور یہ سند بھی صحیح ہے۔ وضاحت:
(تشریح احادیث 1400 سے 1403) نماز میں امام سے کوئی بھول چوک ہو جائے تو مردوں کو سبحان اللہ کہنا چاہیے اور عورتیں ہاتھ کی پشت پر ہاتھ ماریں تاکہ امام متنبہ ہو جائے، بعض نسخ میں «التصفيح للنساء» بھی آیا ہے جس کے معنی ہیں ہاتھ پر ہاتھ مارنا، یا ہتھیلی کو ہتھیلی پر مارنا۔ امام قسطلانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ کھیل کے طور پر تالی بجانے سے نماز فاسد ہو جائے گی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.