من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 18. باب وَقْتِ الْعِشَاءِ: عشاء کی نماز کا وقت
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں سب لوگوں سے زیادہ اس نماز کے وقت کا علم رکھتا ہوں (یعنی عشاء کی نماز کا وقت)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت (عشاء کی نماز) پڑھتے تھے جب کہ تیسری رات کا چاند ڈوبتا ہے۔ یحییٰ نے کہا: امام دارمی رحمہ اللہ نے اس روایت کو اپنی کتاب سے بشیر بن ثابت کے طریق سے املا کرایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1247]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ ابوعوانہ الوضاح اور ابوبشر: جعفر بن ابی وحشیہ ہیں۔ دیکھئے: [أحمد 274/4]، [أبوداؤد 418]، [ترمذي 165]، [نسائي 529] وضاحت:
(تشریح حدیث 1244) یعنی اوّل وقت میں غیابِ شفق کے بعد فوراً آپ عشاء کی نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.