من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 87. باب التَّسْلِيمِ في الصَّلاَةِ: سلام پھیرنے کا بیان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں طرف سلام پھیرتے تو آپ کے رخسار کی سفیدی دکھائی دینے لگتی پھر بائیں طرف سلام پھیرتے تو (بائیں) رخسار کی سفیدی دکھائی دیتی۔
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1385]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 582]، [نسائي 1315]، [ابن ماجه 915]، [أبويعلی 801]، [ابن حبان 1992] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي
ابومعمر نے کہا: مکہ میں میں نے ایک آدمی کے پیچھے نماز پڑھی اور اس نے دونوں طرف سلام پھیرا، میں نے اس کا تذکرہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے کہا: اسے یہ (سنت) کہاں سے مل گئی؟ اور حکم نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1386]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 581]، [أبويعلی 5244] وضاحت:
(تشریح احادیث 1382 سے 1384) حکم کے قول کے مطابق سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک طرف سلام پھیرنے کے قائل ہیں لیکن یہ درست نہیں۔ صحابہ کرام دونوں طرف سلام پھیرتے تھے اور یہی سنّت و واجب ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.