من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 205. باب في فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ: جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے ایام میں سب سے اچھا دن جمعہ کا دن ہے، اسی میں آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی، اسی دن صور ہو گا اور لوگ بےہوش ہو جائیں گے، سو تم اس دن میرے اوپر کثرت سے درود بھیجو اس لئے کہ تمہارا درود میرے اوپر پیش کیا جا تا ہے“، ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارا درود کس طرح آپ پر پیش کیا جاوے گا، آپ تو مٹی ہو چکے ہوں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ نے زمین پر نبیوں کے اجسام کو کھانا حرام کر دیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1613]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1047]، [نسائي 1373]، [ابن ماجه 1085]، [ابن حبان 910]، [موارد الظمآن 550] وضاحت:
(تشریح حدیث 1610) اس حدیث سے جمعہ کے دن کی فضیلت ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ قیامت اسی دن آئے گی، نیز جمعہ کے دن خصوصی طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر امتیوں کے درود و سلام کو پیش کیا جاتا ہے، اس لئے حکم ہوا کہ زیادہ سے زیادہ اس دن میں درود پڑھا جائے، اور درود کے لئے وہی الفاظ استعمال کئے جائیں جو احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہیں، سب سے بہتر نماز میں پڑھی جانے والی درود ہے، یا پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلَىٰ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِيْن» ۔ اور «الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللّٰه» کہنا، یا سب نمازیوں کا ایک ساتھ مل کر اس طرح کے نعرے لگانا یہ سب بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے جو جہنم کی طرف لے جاتی ہے۔ «(أعاذنا اللّٰه وإياكم منه)» ۔ رہی بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات بعد الممات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم و دیگر انبیاء اور شہداء باحیات ہیں اس میں شک نہیں لیکن ان کی یہ حیات کیسی ہے اس کا کسی کو علم نہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: « ﴿بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ﴾ [البقرة: 154] » ”وہ زندہ ہیں لیکن تم ان کی اس زندگی کو نہیں سمجھ سکتے۔ “ اس لئے اتنا اعتقاد ہونا چاہیے کہ الله تعالیٰ اور اس کے رسول کا فرمان درست ہے لیکن ہمیں شعور و ادراک اور سمجھ نہیں آ سکتی کہ ان کی یہ حیات کیسی ہے۔ دنیاوی حیات کی طرح وہ ہر وقت سنتے، دیکھتے ہیں، اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ واللہ اعلم قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.