من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 51. باب مِنْ يَلِي الإِمَامَ مِنَ النَّاسِ: نماز میں امام کے قریب کیسے لوگ رہیں
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرماتے تھے: آگے پیچھے نہ کھڑے ہو کہ تمہارے دلوں میں اختلاف پڑ جائے (یعنی پھوٹ پڑ جائے گی)، میرے پاس تم میں سے عقلمند و ہوشیار لوگ کھڑے ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں، اس کے بعد سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: آج تم لوگوں میں بے انتہا اختلاف پیدا ہو گئے ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1302]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 432]، [أبوداؤد 674]، [نسائي 811]، [ابن ماجه 976]، [ابن حبان 2172] وضاحت:
(تشریح حدیث 1300) سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے ایسا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ صفوں میں برابر کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے نہ ہونے کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی ہے اور اختلافات رونما ہو گئے ہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے قریب عقلمند اور سمجھدار لوگ کھڑے ہوں، پھر جو ان سے کم درجہ ہیں، اور پھر وہ جو ان سے بھی کم درجہ ہیں، اور آگے پیچھے کھڑے نہ ہو اس سے تمہارے دلوں میں پھوٹ پڑ جائے گی، نیز بازاری حرکات سے پرہیز کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1303]»
یہ حدیث صحیح ہے، دیکھئے: [مسلم 433]، [أبوداؤد 674]، [ترمذي 228]، [أبويعلی 5111]، [ابن حبان 5180] وضاحت:
(تشریح حدیث 1301) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ امام کے پاس صاحبِ عقل و شعور اور پڑھے لکھے لوگ کھڑے ہوں تاکہ بوقتِ ضرورت وہ امام کی نیابت کر سکیں اور بھول چوک ہو تو تدارک کر سکیں، پھر وہ لوگ کھڑے ہوں جو اوسط درجہ رکھتے ہوں، پھر دوسرے لوگ کھڑے ہوں۔ واضح رہے کہ یہ حکم صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہر مجلس میں صاحبانِ علم و فضل کی عزت افزائی کی جائے۔ «(ملخص از شرح مسلم، علامه وحيد الزمان)» ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.