من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 36. باب لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ: بنا سورۂ فاتحہ کوئی نماز نہیں
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ام القرآن (فاتحہ) نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1278]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 756]، [مسلم 394]، [أبوداؤد 822]، [ترمذي 247]، [نسائي 909]، [ابن ماجه 837]، [أبويعلی 7224] و [ابن حبان 1782 وغيرهم] وضاحت:
(تشریح حدیث 1275) حدیث کا لفظ، «لَا صَلَاةَ» ہے جو نکرہ ہے اور عموم پر دلالت کرتا ہے، معانی یہ ہیں کہ وہ نماز فرض ہو یا نفل، سرّی ہو یا جہری، امام کے ساتھ ہو یا منفرد، اس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے تو وہ نماز صحیح نہیں ہوگی، اس لئے ہر نماز کی ہر رکعت میں فاتحہ پڑھنی چاہئے، اکیلے پڑھتے ہوں یا امام کے پیچھے، ہر صورت میں سورۂ فاتحہ پڑھنا چاہئے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.