من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 131. باب فَضْلِ الصَّلاَةِ في مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دوسری تمام مساجد سے ایک ہزار درجہ زیادہ بہتر ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1458]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1190]، [مسلم 1394]، [ترمذي 325]، [ابن ماجه 1404]، [أبويعلی 5857]، [ابن حبان 1621، 1625]، [الحميدي 969] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز دوسری مساجد کی ہزار نمازوں سے زیادہ افضل ہے سوائے مسجد حرام کے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1459]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 29/2، 54]، [مسلم 1395]، [ابن ماجه 1405]، [ابن أبى شيبه 371/2] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز دوسری تمام مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1460]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1190]، [مسلم 1394]، [أبويعلی 5857]، [ابن حبان 1621]، [الحميدي 969] وضاحت:
(تشریح احادیث 1455 سے 1458) ان احادیث سے مسجدِ نبوی کی فضیلت ثابت ہوئی کہ اس میں نماز پڑھنے کا ثواب دوسری مساجد سے ہزار گنا زیادہ ہے سوائے مسجد الحرام کے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجد الحرام روئے زمین کی ساری مساجد سے افضل ہے کیونکہ اس میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے، «كما ورد فى بعض الروايات» ۔ دیکھئے: [فتح الباري، شرح حديث 1190] ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.