من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 146. باب الْقِرَاءَةِ في رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: فجر کی سنتوں میں قرآت کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ان دو رکعتوں میں جو پڑھتے اسے مخفی رکھتے (یعنی آواز سے نہ پڑھتے) اور ذکر کیا کہ «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور «﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾» کی قرأت کرتے تھے۔ سعید بن عامر نے کہا: یعنی فجر کی سنتوں میں یہ پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1482]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار 297/1] و [ابن حبان 2461] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طلوع فجر کے بعد دو ہلکی سی رکعتیں پڑھتے تھے، اور یہ ایسی گھڑی تھی جس میں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرنہیں ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1483]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 618]، [مسلم 723]، [ترمذي 433]، [نسائي 582]، [ابن ماجه 1145]، [أبويعلی 7032]، [ابن حبان 2454]، [الحميدي 290] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: جب موذن اذان فجر سے خاموش ہوتا اور صبح صادق ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہلکی سی دو رکعت جماعت کھڑی ہونے سے پہلے پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1484]»
اس حدیث کی سند قوی اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 618]، [مسلم 723] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي
سالم نے روایت کیا اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ کے بعد دو رکعت سنت پڑھتے تھے اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی کہ جب صبح صادق ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت سنت پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1485]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 937]، [مسلم 882]، [أبويعلی 5435] وضاحت:
(تشریح احادیث 1479 سے 1483) ان تمام روایات سے فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت سنّت پڑھنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سنتیں ہلکی پڑھتے تھے اور سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں « ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ » اور دوسری رکعت میں « ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ » پڑھتے تھے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|