من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 190. باب في فَضْلِ الْجُمُعَةِ وَالْغُسْلِ وَالطِّيبِ فِيهَا: جمعہ اور اس میں غسل کرنے اور خوشبو لگا کر جانے کی فضیلت کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح پاکی حاصل کرے، پھر تیل لگائے اور گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعال کرے، پھر (جمعہ کے لیے) نکلے تو دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، اور جتنی مقدر ہو نماز پڑھے، پھر جب امام (خطبہ کے لئے) آئے تو خاموش رہے، تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1582]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 883]، [نسائي 1402]، [ابن حبان 2776، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح حدیث 1579) اس حدیث سے جمعہ کی فضیلت ثابت ہوئی، اور حدیث میں مذکور افعال کو اپنا کر ایک مسلمان ظاہری و باطنی برکات اور نیکی حاصل کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی تو فیق بخشے، آمین۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.