من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 5. باب التَّثْوِيبِ في أَذَانِ الْفَجْرِ: فجر کی اذان میں تثویب کا بیان
حفص بن عمر بن سعد موذن سے مروی ہے کہ سعد مسجد نبوی میں اذان دیا کرتے تھے۔ حفص نے کہا: میرے گھر والوں نے مجھ سے بیان کیا کہ بلال رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز فجر کے لئے بلانے آئے، لوگوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے ہیں، بلال نے بلند آواز سے کہا: «الصلاة خير من النوم» ”نماز نیند سے بہتر ہے“، لہٰذا یہ کلمہ اذان فجر میں شامل کر دیا گیا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: سعد کو سعد القرظ کہا جاتا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 1228]»
یہ حدیث اس سند سے حفص بن عمر کی وجہ سے ضعیف ہے، اور اس سند سے [المعجم الكبير 5449] اور [الآحاد والمثاني لابن أبي عاصم 2255] میں موجود ہے، نیز الصلاة خیر من النوم کا ثبوت صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [حديث أبي محذورة فى صحيح ابن حبان 1682]، [موارد الظمآن 289] و [مصنف عبدالرزاق 1821] وضاحت:
(تشریح حدیث 1224) اس روایت سے فجر کی اذان میں «الصلاة خير من النوم» کہنا ثابت ہوا۔ نیز اذانِ فجر کے بعد جگانے کا ثبوت بھی ملا۔ اور یہی تثویب کا مطلب ہے یعنی اذان کے بعد کسی کو جگانا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه جهالة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.