من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 8. باب الاِسْتِدَارَةِ في الأَذَانِ: اذان کے دوران دائیں بائیں منہ پھیرنے کا بیان
ابوجحیفہ سے روایت ہے انہوں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دیتے ہوئے دیکھا، کہا: میں بھی ان کے منہ کے ساتھ اذان میں اِدھر اُدھر منہ پھیرنے لگا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1234]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 634]، [مسلم 503 وغيرهما من أصحاب السنن] و [أبويعلی 887]، [ابن حبان 1268]، [الحميدي 916] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح ولكن الحديث متفق عليه
ابوجحیفہ سے روایت کیا ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ نے اپنی چھڑی گاڑی، پھر اذان دی، اور اپنے دونوں کانوں میں انگلی رکھی، میں نے دیکھا کہ وہ اذان میں گھومتے ہیں۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: (اوپر والی) سفیان ثوری کی حدیث زیادہ صحیح ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف من أجل حجاج وهو: ابن أرطاة ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1235]»
اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 634]، و [مسلم 503]، و [مسند أبى يعلی 894]، و [موارد الظمآن 2300] وضاحت:
(تشریح احادیث 1231 سے 1233) ان احادیث سے اذان میں «حي على الصلاة» «حي على الفلاح» کہتے وقت دائیں بائیں منہ پھیرنے، اور کانوں میں انگلی ڈالنے کا ثبوت ملتا ہے جو مستحب ہے واجب نہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف من أجل حجاج وهو: ابن أرطاة ولكن الحديث متفق عليه
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.