من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 59. باب كَيْفَ يُمْشَى إِلَى الصَّلاَةِ: نماز کے لئے جاتے ہوئے کس طرح چلنا چاہئے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لئے آؤ تو دوڑتے ہوئے مت آؤ اور (اپنی معمول رفتار سے) چلتے ہوئے آؤ، اور تمہارے اوپر اطمینان و سکون ہو، پھر نماز کا جو حصہ امام کے ساتھ پا لو اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1319]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 908]، [مسلم 604] و [أصحاب السنن أبويعلی 6997]، [ابن حبان 2145]، [الحميدي 965] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لئے آؤ تو آرام و سکون سے آؤ، پھر جو (نماز کا حصہ) ملے اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لو۔“
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1320]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 603]، [ابن حبان 1755، 2222]، [الحميدي 431] وضاحت:
(تشریح احادیث 1316 سے 1318) ان احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز کے لئے سکون اور اطمینان سے آنا چاہئے۔ نماز ختم ہو جانے کا ڈر ہو تب بھی دوڑنا ممنوع ہے۔ پھر امام کے ساتھ جتنی نماز ملے وہ پڑھ لیں اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی نماز پوری کرلیں، اور ایسی صورت میں امام کے ساتھ والی رکعتیں پہلی ہوں گی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.