من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 137. باب النَّهْيِ عَنْ دَفْعِ الأَخْبَثَيْنِ في الصَّلاَةِ: نماز میں بول و براز روکے رکھنے کی ممانعت کا بیان
عبداللہ بن ارقم نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور آدمی کو پائخانہ کی ضرورت ہو تو پہلے بیت الخلاء جائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1467]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 88]، [ترمذي 142]، [نسائي 851]، [ابن حبان 2071]، [موارد الظمآن 194]، [الحميدي 896] وضاحت:
(تشریح حدیث 1464) یعنی پہلے حاجت رفع کرے بعد میں نماز کو جائے، کیونکہ ایسی صورت میں نماز میں یکسوئی نہ رہے گی۔ صحیح حدیث ہے: «لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا هُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ» ”نماز نہیں پڑھنی چاہیئے جب کھانا سامنے آئے یا پائخانہ یا پیشاب کا تقاضہ ہو۔ “ [صحيح مسلم: 560] ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.