من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 188. باب رَفْعِ الأَيْدِي في الاِسْتِسْقَاءِ: بارش کی دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا کے علاوہ کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1576]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1031]، [مسلم 895]، [أبوداؤد 1170]، [نسائي 1512]، [ابن ماجه 1180]، [أبويعلی 2935]، [ابن حبان 2863] وضاحت:
(تشریح حدیث 1573) اس حدیث سے استسقاء کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا ثابت ہوا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ بارش کے علاوہ کسی دعا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، ان کے عدم رویت پر محمول کیا گیا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد مقامات پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا ثبوت احادیثِ صحیحہ میں موجود ہے، لیکن فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا کسی حدیث میں ذکر نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 517/2] ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.