سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
60. باب فَضْلِ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ:
مساجد کی طرف (دور سے) جانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1319
Save to word اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا يزيد بن هارون، حدثنا التيمي، عن ابي عثمان، عن ابي بن كعب، قال: كان رجل بالمدينة لا اعلم بالمدينة ممن يصلي إلى القبلة ابعد منزلا من المسجد منه، وكان يصلي الصلوات مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقيل له: لو ابتعت حمارا تركبه في الرمضاء والظلماء؟ قال: والله ما يسرني ان منزلي بلزق المسجد، فاخبر النبي صلى الله عليه وسلم بذلك فساله عن ذلك، فقال: يا رسول الله، كيما يكتب اثري وخطاي، ورجوعي إلى اهلي، وإقبالي وإدباري، او كما قال. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "انطاك الله ذلك كله، واعطاك ما احتسبت اجمع"او كما قال.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ بِالْمَدِينَةِ لَا أَعْلَمُ بِالْمَدِينَةِ مِمَّنْ يُصَلِّي إِلَى الْقِبْلَةِ أَبْعَدَ مَنْزِلًا مِنْ الْمَسْجِدِ مِنْهُ، وَكَانَ يُصَلَّي الصَّلَوَاتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ لَهُ: لَوْ ابْتَعْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ فِي الرَّمْضَاءِ وَالظَّلْمَاءِ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ مَنْزِلِي بِلِزْقِ الْمَسْجِدِ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْمَا يُكْتَبَ أَثَرِي وَخُطَايَ، وَرُجُوعِي إِلَى أَهْلِي، وَإِقْبَالِي وَإِدْبَارِي، أَوْ كَمَا قَالَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنْطَاكَ اللَّهُ ذَلِكَ كُلَّهُ، وَأَعْطَاكَ مَا احْتَسَبْتَ أَجْمَعَ"أَوْ كَمَا قَالَ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے علم میں مدینے کے لوگوں میں نمازیوں میں سے کسی کا مکان مسجد (نبوی) سے اتنا دور نہ تھا جتنا ایک شخص کا تھا، (اس کے باوجود) وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام نمازوں میں حاضر ہوتا تھا (یعنی جماعت سے کوئی نماز ناغہ نہ ہوتی تھی) اس سے کہا گیا: اگر تم گدھا خرید لو اور گرمی و اندھیرے میں اس پر سوار ہو کر آیا کرو تو مناسب ہے، اس نے جواب دیا: الله کی قسم مجھے یہ بالکل پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد (نبوی) سے لگا ہوا ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (میں نے ایسا اس لئے کہا) تاکہ میرے نامۂ اعمال میں میرے نقش قدم اور اہل و عیال کی طرف واپسی اور میرا آنا جانا سب لکھا جائے (اور مجھے اس کا ثواب ملے)، یا اس جیسے الفاظ کہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہاری نیت کے مطابق تمہیں یہ سب کچھ عنایت فرما دیا۔ (یا اس جیسا جملہ کہا)۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1321]»
اس حدیث کی سند میں تیمی کا نام سلیمان اور أبوعثمان: عبدالرحمٰن ہیں اور سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 662]، [أبوداؤد 554]، [ابن ماجه 783]، [ابن حبان 2040]، [الحميدي 380]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1318)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دور دراز مقام سے نماز کے لئے مسجد میں جانے کی بڑی فضیلت ہے، ہر ہر قدم پر نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اور اگر خلوصِ وللّٰہیت ہو تو آنا جانا سب بھی نیکیوں میں شمار ہوتا ہے، یہاں اس صحابی کی فضیلت بھی معلوم ہوئی جو صرف حصولِ اجر کی خاطر مسجد سے دور رہے اور نہ سواری خریدی نہ مسجد کے قریب منتقل ہوئے۔
«رضي اللّٰهُ عنهم و أرضاهم» ۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.