من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 49. باب فضل من یصل الصف فی الصلاۃ نماز میں جو شخص صف کی تکمیل کرے اس کی فضیلت کا بیان
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں برابر رکھو تاکہ تمہارے دلوں میں اختلاف نہ پڑ جائے“، راوی نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”بیشک اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے دعا کرتے ہیں پہلی صف والوں پر“، یا یہ کہا: ”پہلی صفوں والوں پر۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1299]»
یہ حدیث صحیح ہے دیکھئے: [أبوداؤد 663/659]، [نسائي 810]، [ابن حبان 2157]، [موارد الظمآن 386] وضاحت:
(تشریح حدیث 1297) یعنی صف کو پورا کرنا باعثِ ثواب ہے، ایک حدیث میں ہے: جو شخص صف ملائے گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت سے ملا دے گا، اور جو صف کو کاٹے گا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو کاٹ دے گا۔ دیکھئے: [أبوداؤد 661]، [نسائي 822]، اس حدیث میں پہلی صف میں کھڑے ہونے والوں کی فضیلت ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.