من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 48. باب في إِقَامَةِ الصُّفُوفِ: صفیں سیدھی کرنے کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں برابر رکھو، کیونکہ صفوں کا برابر رکھنا نماز کو کامل کرنا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1298]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 723]، [مسلم 433]، [أبويعلی 2997]، [ابن حبان 2171] وضاحت:
(تشریح حدیث 1296) یعنی صفیں سیدھی رکھنا نماز کو تمام و کمال تک پہنچانے کا ایک سبب ہے، اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم صفیں سیدھی رکھنے کے لئے بڑا اہتمام فرماتے تھے اور ہمیشہ اس کی تاکید کرتے اور صف میں سیدھے کھڑے نہ ہونے پر وعید سناتے تھے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.