سالم نے اپنے والد (عبداللہ بن عمر) سے روایت کیا وہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال تو رات میں اذان دیتے ہیں، اس لئے تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ام مکتوم کے بیٹے اذان دیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1226]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 617]، [مسلم 1092]، [أبويعلی 5432]، [ابن حبان 3469]، [الحميدي 623] وغيرهم۔