من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 12. باب كَرَاهِيَةِ الْخُرُوجِ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ النِّدَاءِ: اذان کے بعد مسجد سے نکلنا مکروہ ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اذان کے بعد مسجد سے نکلتے دیکھا تو کہا: اس نے ابوقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأبو الشعثاء هو: سليم بن الأسود، [مكتبه الشامله نمبر: 1241]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 655]، [أبوداؤد 536]، [ترمذي 204]، [نسائي 682]، [ابن ماجه 733]، [ابن حبان 2062]، [الحميدي 1028] وضاحت:
(تشریح حدیث 1238) یعنی اذان دینے کے بعد بلا عذرِ شرعی مسجد سے نکلنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے اور یہ فعل مکروہ ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو الشعثاء هو: سليم بن الأسود
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.