من كتاب الصللاة نماز کے مسائل |
سنن دارمي
من كتاب الصللاة نماز کے مسائل 39. باب الْجَهْرِ بِالتَّأْمِينِ: بلند آواز سے آمین کہنے کا بیان
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم «وَلَا الضَّالِّينَ» پڑھتے تو آمین کہتے تھے، اور یہ کہتے وقت اپنی آواز بلند فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1283]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 932]، [ترمذي 248]، [ابن ماجه 855]، [ابن حبان 1805]، [موارد الظمآن 448] وضاحت:
(تشریح حدیث 1280) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بآواز بلند آمین کہتے تھے۔ روایاتِ صحیحہ سے یہ ثابت ہے، اہلِ حدیث کا اسی پر عمل ہے اور بلادِ حرمین شریفین میں بھی اسی پر عمل ہوتا ہے، اور یہ ہی سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ.» ”جیسے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو ویسے ہی نماز پڑھو“ کے عین مطابق ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو سنّتِ رسول صلی الله علی وسلم کے مطابق عمل کی توفیق بخشے، آمین۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.