(حديث مرفوع) حدثنا عثمان بن محمد، حدثنا عبدة، عن سعيد، عن قتادة، عن انس، قال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يرفع يديه في شيء من الدعاء إلا في الاستسقاء".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:"كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ الدُّعَاءِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا کے علاوہ کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1573) اس حدیث سے استسقاء کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا ثابت ہوا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ بارش کے علاوہ کسی دعا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، ان کے عدم رویت پر محمول کیا گیا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد مقامات پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا ثبوت احادیثِ صحیحہ میں موجود ہے، لیکن فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا کسی حدیث میں ذکر نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 517/2] ۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1576]» اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1031]، [مسلم 895]، [أبوداؤد 1170]، [نسائي 1512]، [ابن ماجه 1180]، [أبويعلی 2935]، [ابن حبان 2863]