رواة الحدیث
عبد الرحمن بن صخر
عبد الرحمن بن صخر |
أبو هريرة الدوسي |
اليماني، الدوسي |
أبو هريرة |
صحابي |
1 |
57 |
اليمن |
4396 |
ابن حجر العسقلاني : صحابي جليل حافظ مشهور
المزي : صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: آپ وہ جلیل القدر صحابی رسول ہیں جن سے سب سے زیادہ احادیث نبویہ ہم تک پہنچی ہیں۔ صاحب ”الاستیعاب“ کی رائے کے مطابق ان کا نام عبداللہ یا عبدالرحمٰن تھا۔ قبیلہ دوس سے تھے۔ خیبر والے سال 6 ہجری میں مشرف بہ اسلام ہوئے اور ہر وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ 78 سال کی عمر پائی اور 59 ہجری میں اس دنیائے فانی سے کوچ کیا اور مدینہ منورہ کے بقیع الغرقد (جنت البقیع) نامی قبرستان میں دفن کیے گئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں مفتی کے فرائض انجام دیتے رہے اور مروان کی جانب سے مدینے کے گورنر بھی رہے۔ ان سے کم و بیش (5384) احادیث مروی ہیں اور ان سے احادیث بیان کرنے والوں کی تعداد (800) سے زائد ہے۔ «والله اعلم»
|