Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
131. باب فَضْلِ الصَّلاَةِ في مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1458
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز دوسری تمام مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1460]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1190]، [مسلم 1394]، [أبويعلی 5857]، [ابن حبان 1621]، [الحميدي 969]

وضاحت: (تشریح احادیث 1455 سے 1458)
ان احادیث سے مسجدِ نبوی کی فضیلت ثابت ہوئی کہ اس میں نماز پڑھنے کا ثواب دوسری مساجد سے ہزار گنا زیادہ ہے سوائے مسجد الحرام کے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجد الحرام روئے زمین کی ساری مساجد سے افضل ہے کیونکہ اس میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے، «كما ورد فى بعض الروايات» ۔
دیکھئے: [فتح الباري، شرح حديث 1190] ۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح