95. باب التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ:
95. نماز میں بھول چوک ہونے پر مردوں کے تسبیح کہنے اور عورتوں کی تصفیق کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کے لئے تسبیح اور عورتوں کے لئے تصفيق ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1403]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1203]، [مسلم 422]، [أبوداؤد 939]، [نسائي 1206]، [ابن ماجه 1034]، [أبويعلی 5955]، [ابن حبان 2262]، [الحميدي 978]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح