سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں طرف سلام پھیرتے تو آپ کے رخسار کی سفیدی دکھائی دینے لگتی پھر بائیں طرف سلام پھیرتے تو (بائیں) رخسار کی سفیدی دکھائی دیتی۔
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1385]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 582]، [نسائي 1315]، [ابن ماجه 915]، [أبويعلی 801]، [ابن حبان 1992]