12. باب كَرَاهِيَةِ الْخُرُوجِ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ النِّدَاءِ:
12. اذان کے بعد مسجد سے نکلنا مکروہ ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اذان کے بعد مسجد سے نکلتے دیکھا تو کہا: اس نے ابوقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 1238)
یعنی اذان دینے کے بعد بلا عذرِ شرعی مسجد سے نکلنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے اور یہ فعل مکروہ ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأبو الشعثاء هو: سليم بن الأسود، [مكتبه الشامله نمبر: 1241]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 655]، [أبوداؤد 536]، [ترمذي 204]، [نسائي 682]، [ابن ماجه 733]، [ابن حبان 2062]، [الحميدي 1028]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو الشعثاء هو: سليم بن الأسود