نعیم بن ہمار غطفانی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: اے آدم کے بیٹے! دن کے شروع میں میرے لئے چار رکعت نماز پڑھ لے، دن کے آخر تک میں تیرے لئے کافی ہوں گا۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 1489) یہ چار رکعت دو دو رکعت کر کے پڑھی جائیں اور یہ اشراق کی نماز ہے جو آفتاب کے ایک یا دو نیزے بلند ہونے پر دن کے شروع میں پڑھی جاتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1492]» اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1289]، [ابن حبان 2533]، [موارد الظمآن 634]