سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم «وَلَا الضَّالِّينَ» پڑھتے تو آمین کہتے تھے، اور یہ کہتے وقت اپنی آواز بلند فرماتے تھے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1280) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بآواز بلند آمین کہتے تھے۔ روایاتِ صحیحہ سے یہ ثابت ہے، اہلِ حدیث کا اسی پر عمل ہے اور بلادِ حرمین شریفین میں بھی اسی پر عمل ہوتا ہے، اور یہ ہی سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ.»”جیسے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو ویسے ہی نماز پڑھو“ کے عین مطابق ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو سنّتِ رسول صلی الله علی وسلم کے مطابق عمل کی توفیق بخشے، آمین۔