ابومحذورہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان کے 19 کلمات اور اقامت کے 17 کلمات سکھائے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1229 سے 1231) پہلی حدیث میں اذان کے کلمات 19 ہیں، جس میں شہادتین کے کلمات چار چار بار ہیں اور یہ ہی ترجیع ہے، یعنی شہادتین کے دونوں کلمات پہلے آہستہ آواز سے دو دو مرتبہ کہے بعد میں بآوازِ بلند پھر دو دو مرتبہ شہادتین کو دہرائے۔ یہ روایت صحیح ہے اور اس طرح ترجیع کے ساتھ اذان دینا امام مالک، امام شافعی رحمہما اللہ اور جمہور علماء کے نزدیک مشروع ہے، اور اس روایت میں اقامت کے الفاظ بلا ترجیع اذان کی طرح دو دو بار کہنا بھی ثابت ہے اور یہ فعل منکر نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔