مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة باوضو سونے کی فضیلت کا بیان
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص با وضو بستر پر لیٹے اور اللہ کا ذکر کرتے ہوئے سو جائے تو پھر وہ رات کو جب بھی کروٹ بدلتے ہوئے اللہ سے دنیا و آخرت کی خیر طلب کرے تو اللہ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے۔ “ امام نووی ؒ نے ابن سنی کی روایت سے ”کتاب اذکار“ میں روایت کیا ہے۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، ذکره النووي في الأذکار (ص 88) و رواه ابن السني (719، و نسخة الشيخ سليم الھلالي:721) [والترمذي (3526 وقال: حسن غريب)] ٭ رواية إسماعيل بن عياش عن الحجازيين ضعيفة و للحديث شواھد دون قوله: ’’ذکر الله حتي يدرکه النعاس‘‘.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.