مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة نماز تہجد سے پہلے کی دعا
شریق الہوزنی ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہو کر ان سے دریافت کیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو بیدار ہوتے تو آپ کس (ذکر) سے آغاز فرماتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: تم نے ایسی چیز کے بارے میں مجھ سے سوال کیا ہے جس کے متعلق تم سے پہلے کسی نے مجھ سے دریافت نہیں کیا، جب آپ رات کو بیدار ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس مرتبہ ((اللہ اکبر))، دس مرتبہ ”الحمدللہ“، دس مرتبہ ”سبحان اللہ وبحمدہ“، دس مرتبہ ”سبحان الملک القدوس“ دس مرتبہ ”استغفر اللہ“ اور دس مرتبہ ”لا الہ الا اللہ“ پڑھتے، پھر دس مرتبہ دعا فرماتے: ”اے اللہ میں دنیا میں روز قیامت کی سختیوں اور تکلیفوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ “ پھر آپ نماز (تہجد) شروع فرماتے۔ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه أبو داود (5085) [و له شواھد.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.