مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة خالص اللہ کے لیے نماز کا فائدہ
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موسم خزاں میں باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو شاخوں کو پکڑا، راوی نے بیان کیا کہ پتے گرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمؑ نے فرمایا: ”اے ابوذر! میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مسلمان بندہ اللہ کی رضا کے لیے نماز پڑھتا ہے تو اس سے گناہ ایسے جھڑ جاتے ہیں جیسے اس درخت سے پتے گرتے ہیں۔ “ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه أحمد (5/ 179 ح 21889) ٭ فيه مزاحم بن معاوية الضبي مجھول الحال وثقه ابن حبان وحده من المتقدمين و للحديث شواھد ضعيفة، انظر تنقيح الرواة (1/ 100)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.